بین الاقوامی سطح پر مقبول آن لائن کرپٹو ایکسچینج کمپنی بائنانس کی سینئر قیادت اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئی۔
بائنانس کے اس آفیشل دورے میں بائنانس کے گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ اور دیگر سینئر عہدے دار شامل ہیں۔ وفد نے پہلے دن اسلام آباد میں مصروف شیڈول گزارا۔
بائنانس وفد نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب بھی اجلاس میں موجود تھے، انہوں نے اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








