آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو ارسال کردی گئی، جس کے بعد خدشہ ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوجائے گا۔
نجی چینل کے مطابق ای سی سی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع پرپیٹرول اور ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ او ایم سیز اور ڈیلرز کا منافع ایک روپے 10 پیسے سے ایک روپے 28 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز ہے۔
اس وقت ایک لیٹر پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے87 پیسے ہے۔ ڈیزل پر بھی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے87 پیسے فی لیٹر ہے۔
اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر ڈیلرز کا کمیشن 8 روپے 64 پیسے ہے۔ ڈیزل پر بھی ڈیلرز کمیشن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔ شہری فی لیٹر پیٹرول پر اوایم سیز اور ڈیلرز کا منافع 16روپے 51 پیسے ادا کر رہے ہیں۔
شہری ڈیزل پر بھی 16 روپے 51 پیسے او ایم سیز اور ڈیلرز کا منافع ادا کر رہے ہیں۔ ای سی سی سے منظوری اور وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد اطلاق ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








