کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران 399.72 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث 100 انڈیکس 45940.04 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.86 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 11 کروڑ 21 لاکھ 37 ہزار 472 شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ سرمایہ کاروں کو مندی کے باعث 100 ارب روپے کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑا۔
دوسری جانب ملک بھر میں مسلسل مہنگی ہونے والی امریکی ڈالر کی قدر کو بریک لگ گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کی واپسی ہوئی ہے، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: معیشت بہترہو رہی ہے، آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا، فواد چوہدری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








