طالبان حکومت نے سینکڑوں نشئیوں کو نشے سے نجات دلادی

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان کی طالبان حکومت نے منشیات کے عادی سینکڑوں افغان باشندوں کو نشے کی لعنت سے نجات دلا دی۔ 
طالبان حکام نے قندھار میں منشیات کے عادی سینکڑوں افراد کے کامیاب علاج کی تصدیق کی ہے اور نشئیوں کے علاج کو طالبان حکومت کا ترجیحی مسئلہ قرار دیا ہے۔

یرغمال اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کیلئے حماس کی کیا شرائط ہیں؟

قندھار پولیس کمانڈ کے ترجمان حافظ صابر نے افغان میڈیا کو بتایا کہ 750 نشے کے عادی افراد کو مکمل علاج کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ان کے مطابق ان افراد کو دس ماہ پر مشتمل علاج کا کورس کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد گزشتہ دن ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ طالبان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے اب تک ہزاروں نشے کے عادی افراد کا علاج ہو چکا ہے اور ہزاروں نشئی اب بھی طالبان حکومت کے زیر انتظام بحالی کے مراکز میں زیر علاج ہیں۔

Related Posts