لاہور: راولپنڈی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اعتراف کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان کو شاہین آفریدی کی عدم موجودگی سے نقصان اٹھانا پڑے گا۔
حارث رؤف کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی عدم موجودگی پاکستان کے باؤلنگ اٹیک کو نقصان پہنچائے گی۔
تاہم بالرز بھی سیریز سے پہلے انگلش بیٹرز کے شکار کیلئے پُراعتماد ہیں۔نوجوان پیسر نے کہا کہ ٹیسٹ کیپ حاصل کرنا کسی بھی پلئیر کیلئے اعزاز سے کم نہیں۔
مزید پڑھیں:ہمیشہ آپ کیساتھ ہوں، حارث رؤف شاہین کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے
اگر پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرتا ہوں تو اپنی صلاحیت کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ اور ٹیسٹ کرکٹ میں فرق ہے اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہوں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








