پاکستان آئل فیلڈز لمیٹیڈ کی سپلائی لائن سے کروڑوں مالیت کے کروڈ آئل کی چوری کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان آئل فیلڈز لمیٹیڈ کی سپلائی لائن سے کروڑوں مالیت کے کروڈ آئل کی چوری کا انکشاف
پاکستان آئل فیلڈز لمیٹیڈ کی سپلائی لائن سے کروڑوں مالیت کے کروڈ آئل کی چوری کا انکشاف

اسلام آباد: پاکستان آئل فیلڈز لمیٹیڈ کھوڑ کی سپلائی لائن سے کنکشن لگا کر کروڑوں روپے مالیت کے کروڈ آئل کو چوری کرکے پانی کے ٹینکر میں بھر کر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سیکیورٹی انچارج پول کے مطابق اٹک آئل ریفائنری راولپنڈی کی  سپلائی لائن میں کچھ عرصے سے کروڈ آئل چوری ہورہا تھا جس کی تلاش جاری تھی۔

انہوں نے بتایا کہ شک کی بنیاد پر ایک گاڑی کا پیچھا کیا تو معلوم ہوا کہ پیلو گاؤں (رنیال) کے قریب ہماری لائن سے کنکشن لگا کر ایک زیر تعمیر پلاٹ میں لے جایا گیا تھا جہاں سے بذریعہ پانی ٹینکر بھر کر فروخت کیا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ڈرگ مافیا سے وابستہ لیڈی سمگلر گرفتار

سیکیورٹی انچارج نے کہا کہ جب موقع پر پہنچے تو 5 نامعلوم افراد لائن سے تیل چوری کررہے تھے ، جو ہمیں دیکھ کر فوراََ بھاگ گئے جبکہ پیچھا کرنے پر ایک شخص شفیق خان کو قبضے میں لے لیا۔

سیکیورٹی انچارج پول کی مدعیت میں تیل چوری کے واقعے کا مقدمہ تھانہ دھمیال راولپنڈی میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ کمپنی کا 7400 بیرل آئل جس کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 16 لاکھ 40 ہزار 800 روپے چوری کرلیا گیا ہے۔

تھانہ دھمیال پولیس نے سیکیورٹی انچارج پول کی درخواست پر کروڈ آئل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

Related Posts