راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈرگ مافیا سے وابستہ لیڈی سمگلر کو گرفتار کرلیا۔
پیرودھائی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کےدوران لیڈی سمگلر کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 1 کلوگرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار ملزمہ کی شناخت فوزیہ صفدر کے نام سے ہوئی جو اس سے پہلے بھی جیل سے ضمانت پر رہا ہوئی تھی۔
ساڑھے 3 ارب روپے سے زائد لاگت کی ترقیاتی اسکیمیں منسوخ
ایس ایس پی سٹی ماہم خان نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی تلاش شروع کردی ہے جلد گرفتار کرینگے۔
دوسری جانب اے این ایف نے بہاولپور کے رہائشی کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 80 کیپسول برآمد کیے۔ اینٹی نارکوٹکس حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کے پیٹ سے برآمد کیے گئے کیپسولز کا مجموعی وزن 430 گرام ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








