ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ جاری، پاکستانی روپے کی قدر مزید کم ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: ملک میں امریکی ڈالر کی قدر عدم استحکام کا شکار ہے، جو کسی دن مہنگا تو اچانک سستا ہونے لگتا ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پرڈالر 1 روپے 37 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 225 روپے 37 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ ہفتے انٹر بینک کے آخری کاروباری سیشن میں ڈالر 223 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے، مفتاح اسماعیل

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے آغاز میں شدید مندی کا رجحان پایا جاتا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 707 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42229 پر آگیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کے ماہر محمد سہیل کے مطابق شرح سود میں غیر متوقع اضافے پر اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان پایا جاتا ہے۔

Related Posts