موسم نے نیا رنگ دکھانا شروع کر دیا؛ محکمہ موسمیات نے خطرے کا الارم بجا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم نے نیا رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ رات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش نے موسم کو سہانا اور خوشگوار بنا دیا جبکہ کراچی میں بھی رات کے وقت کہیں ہلکی پھوار تو کہیں بوندا باندی نے شہریوں کو گرمی سے کچھ راحت دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 7 اگست تک اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد مقامات پر تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے جبکہ 6 اگست کو بلوچستان کے مختلف حصوں میں بھی تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جہاں ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے۔

دوسری جانب راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے ہیں جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب بدستور جاری ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور تازہ ترین موسمی اطلاعات پر نظر رکھیں۔

Related Posts