دنیا کا سب سے بھاری سونے کا لباس نمائش کے لیے پیش، قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

دبئی ڈریس، فائل فوٹو

شارجہ ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں “56واں واچ اینڈ جیولری مڈل ایسٹ شو” ایکسپو سینٹر شارجہ میں بھرپور انداز میں جاری ہے۔

پانچ روزہ یہ عالمی ایونٹ 24 ستمبر کو شروع ہوا، جس میں 500 سے زائد نمائش کنندگان اور 1,800 ڈیزائنرز دنیا کے بڑے جیولری برانڈز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اٹلی، بھارت، ترکی، جاپان، امریکا، روس اور برطانیہ سمیت کئی ممالک شریک ہیں، جبکہ اس بار آسٹریلیا، میانمار اور پاکستان بھی پہلی مرتبہ شامل ہوئے ہیں۔

دو روز کی کمی کے بعد سونا پھر چمکا! قیمتوں میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

لیکن سب کی نظریں جمی ہیں “ال رومیضان گولڈ اینڈ جیولری” کی تخلیق پر خالص 21 قیراط سونے کا “دبئی ڈریس”، جس کا وزن 10 کلوگرام سے زیادہ ہے اور قیمت 46 لاکھ اماراتی درہم (تقریباً 11 کروڑ پاکستانی روپے) لگائی گئی ہے۔ اس شاہکار میں تاج، ہار، بالیاں اور ہیئر پیس شامل ہیں، ہر جزو نفیس نقش و نگار اور قیمتی پتھروں سے مزین ہے۔ یہ منفرد تخلیق پہلے ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے بھاری لباس کے طور پر درج ہو چکی ہے۔

ایونٹ کے دوران ایک لگژری کار آؤڈی A3 اور قیمتی زیورات جیتنے کے انعامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جن کے خوش نصیب نام آخری دن سامنے آئیں گے۔ انٹری سب کے لیے فری ہے، مگر تجسس برقرار ہے کہ یہ سنہری نمائش آخر کس کے لیے یادگار ثابت ہوگی۔

Related Posts