دنیا بدستور محو تماشا، غزہ میں بدترین حالات، سردی سے ٹھٹھر کر ایک اور نومولود معصوم جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو بی بی سی

غزہ کی پٹی میں سخت موسمی حالات اور شدید سردی کے نتیجے میں ایک اور شیر خوار جاں بحق ہوگیا۔

سردی سے ٹھٹھر کر فوت ہوجانے والے شیر خوار کی عمر صرف 35 دن تھی۔ پیر کے روز فلسطینی معان ایجنسی نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ شدید سردی کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافے کے تناظر میں پیش آیا ہے۔ سردی سے ٹھٹھر کر مرنے والے بچوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے اتوار کو بتایا تھا کہ سرد موسم اور پناہ گاہ کی کمی غزہ میں نوزائیدہ بچوں کی موت کا سبب بن رہی ہے۔ 7,700 نومولود زندگی بچانے والی دیکھ بھال سے محروم ہیں۔ انروا نے خبردار کیا کہ اس کی سرگرمیاں مفلوج ہو سکتی ہیں کیونکہ اس کی کارروائیوں پر پابندی لگانے کا اسرائیلی فیصلہ جاری ماہ جنوری کے آخر میں متوقع ہے۔

اسلام آباد میں جرمن سفارت خانے کے سکینڈ سیکریٹری کی لاش ملی

ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایجنسی پر ممکنہ پابندی کا وقت ختم ہو رہا ہے جو اسے لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کو خدمات فراہم کرنے سے روک سکتا ہے۔ یاد رہے 28 اکتوبر 2024 کو اسرائیلی پارلیمنٹ نے دو قوانین کی منظوری دی تھی۔ پہلے قانون میں انروا کو کام سے روکا گیا تھا۔ یہ قانون تین ماہ کے اندر نافذ ہونے والا ہے۔ دوسرے قانون میں اقوام متحدہ کی ایجنسی کے ساتھ تمام اسرائیلی معاملات کو ختم کرتا شامل کیا گیا تھا اور دستخط کردہ معاہدے کو منسوخ کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ نے ان قوانین کو اپنانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انروا کو اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت دے اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرے۔ غزہ کی پٹی میں 15 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 45800 سے زیادہ فلسطیینی شہید ہو چکے ہیں۔

Related Posts