سندھ میں غریب حاریوں سے ان کی زمینیں چھینی جارہی ہیں،خرم شیرزمان

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ میں غریب حاریوں سے ان کی زمینیں چھینی جارہی ہیں،خرم شیرزمان
سندھ میں غریب حاریوں سے ان کی زمینیں چھینی جارہی ہیں،خرم شیرزمان

کراچی: پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں غریب حاریوں سے ان کی زمینیں چھینی جارہی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

خرم شیر زمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں حلیم عادل سندھ کے لوگوں کی آواز کیلئے رات دیر بھنڈ برادری سے ملاقات کیلئے گئے۔

سندھ حکومت کی طرف سے سندھ کے لوگوں کی آواز کو دبایا جارہا ہے پیپلز پارٹی کو اگر لگتا ہے کہ پی ٹی آئی ان کے ظلم کیخلاف خاموش ہونے والی جماعت ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوابشاہ واقعہ پی ڈی ایم کی ملاقاتوں کے دوران پیش آیا پی پی سوچتی تھی کہ ملاقاتوں کی وجہ سے نوابشاھ واقعہ رونما نہیں ہوگا مگر میڈیا کے مشکور ہیں زرداریوں کا غلیظ چہرہ عوام کے سامنے لانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔

میڈیا بھرپور انداز میں معاملے کو اجاگر کیا خرم شیر زمان نے کہا کہ ماضی میں بھی سندھ میں انسانیت سوز واقعات ہوئے،سندھ میں غریب حاریوں سے ان کی زمینیں چھینی جارہی ہیں،سندھ میں پولیس کے محکمے میں سیاسی بھرتیاں کی ہیں پولیس کا سندھ میں سیاسی استعمال کیا جارہا ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا سندھ میں لوگوں کو چن چن کر مارا جارہا ہے وہ دن دور نہیں جب سندھ کے لوگ پی پی کو چن چن کر ماریں گے پہلے سندھ کے کاروباری لوگوں کی زمینیں ہڑپ کی گئیں پھر سندھ میں لوگوں کی شوگر ملز لے لی گئیں یہ پیپلز پارٹی کی طرز حکمرانی میں سب ہورہا ہے لوگوں کے حقوق پر قبضہ کرنا ہی پیپلز پارٹی کا طریقہ واردات ہے۔

پیپلز پارٹی کو سندھ کے لوگوں سے کوئی غرض نہیں ہیسندھ کے لوگوں کو ڈرایا اور دھمکایا جاتا ہے بلاول میں تھوڑی بھی شرم ہے تو اپنے باپ سے علیحدگی کرلے بینظیر بھٹو کی جماعت کو آصف زرداری نے بدنام کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں فرعونیت اور رعونیت عام ہوگئی ہے،حلیم عاد ل شیخ

گزشتہ دنوں ہونے والے واقعات کو اسمبلی اجلاس میں زیر بحث لائیں گے سندھ کے معصوم شہریوں کیلئے اسمبلی میں بھرپور آواز اٹھائیں گے، میڈیا سے کہوں گا ان کا مقرو چہرہ عوام کے سامنے لانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

Related Posts