کراچی: سینئر اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں کام کرنے کی اخلاقیات میں واضح کمی آئی ہے، تین دہائیوں میں سب سے بڑی تبدیلی یہ آئی کہ لوگوں نے وقت کی قدر کرنا کم کر دی ہے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اب اور پہلے کے دور میں بہت فرق ہے،کام کرنے کی اخلاقیات میں واضح کمی آئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پروفیشنلزم کم محسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب لوگوں نے وقت کی قدرکرنی چھوڑ دی ہے۔
سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ نا صرف خواتین بلکہ مردوں کی وجہ سے بھی بلاوجہ انتظار کرنا پڑتا ہے جوکہ کوفت کا باعث ہے۔ بلا وجہ انتظار کی وجہ سے سسٹم بھی خراب ہو جاتا ہے اور نہ انرجی رہتی ہے کہ انسان اپنا بہترین کام دے سکے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی نژاد برطانوی صوفی گلو کارہ نے مولانا رومی کی قوالی کی ریکارڈنگ مکمل کرلی
ماہ نور بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر میں سیٹ پر5 منٹ بھی دیر سے پہنچوں تو مجھے اسٹریس ہونے لگتا ہے کہ بہت دیر ہوگئی۔ مگر اب سیٹ پراگرصبح پہنچو اور پھر انتظار کرتے رہو یہاں تک کہ چار،چار گھنٹے بھی انتظار کرنا پڑتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








