نیل فیری جھیل کا پر فضا مقام، دو روزہ حویلی سیاحتی فیسٹیول کی تقریبات اختتام پذیر

تازہ ترین

تازہ ترین

نیل فیری جھیل کا پر فضا مقام، دو روزہ حویلی سیاحتی فیسٹیول کی تقریبات اختتام پذیر
نیل فیری جھیل کا پر فضا مقام، دو روزہ حویلی سیاحتی فیسٹیول کی تقریبات اختتام پذیر

اسلام آباد: نیل فیری جھیل کے پر فضا مقام پر دو روزہ حویلی سیاحتی فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ایونٹ میں آزاد کشمیر کے ساتھ پاکستان بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب ہائی سکول گروانڈ کہوٹہ میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر تھے۔ وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور ممبر اسمبلی قاسم مجید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

ایونٹ میں نامور گلوکار شکیل اعوان، بانو رحمت اور زوہیب زمان نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔دوسرے روز تقریباًت سطح سمندر سے نو ہزار فٹ بلندی پر واقع نیل فیری جھیل پر منعقد ہوئی۔

فیسٹول کی اختتامی تقریب سے وزیرحکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر تمام سٹیک ہولڈرز کا کردار ہے۔ یہاں پر بے شمار خوبصورت جگہ موجود ہیں جنہیں ایکسپلور کرنا ضروری ہے۔

صحافی برادری، وی لاگر یوٹیوبر آج ایک نئی سوچ کے کر جائیں گے۔حویلی کے اندر ٹورازم انڈسٹری کو فروغ دیں گے۔حکومت کے دستیاب وسائل کو حویلی کی ترقی میں خرچ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اہلیان حویلی کے جوش و جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہمیں آج اس پار کشمیری بھائیوں کو بھی یاد کرنا ہے۔یہاں لوگ ابھی بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

انشاء اللہ لوگ جھیل سیف الملوک کو بھول جائیں گے۔ حویلی میں سیاحت آنے کی وجہ سے معیشت مضبوط ہو گی اور معیار زندگی بہتر ہو گا۔

سیاحوں کا کہنا تھا کہ نیلے آسمان تلے نیل فیری جھیل قدرت کا حسین شاہکار ہے۔ سیاحوں کے لئے ایک نئے ٹورسٹ پوائنٹ کا اضافہ اور حویلی والوں کے لیئے روگاز میں اضافے کا باعث بن جائے گا۔ ہم دعوت دیتے ہیں دنیا بھر کے سیاحوں کو کہ وہ آئیں اور حویلی کو دیکھیں۔

Related Posts