سمندری طوفان سے قبل ہی کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ

تازہ ترین

تازہ ترین

سمندری طوفان سے قبل ہی کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ
سمندری طوفان سے قبل ہی کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ

کراچی: سمندری طوفان بیپر جوائے سے قبل ہی کراچی شہر میں بجلی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کی اجیرن ہوگئی ہے۔

کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن، کورنگی، نیوکراچی، رضویہ،عثمانیہ سوسائٹی، رضویہ سوسائٹی اور اطراف میں بجلی غائب رہی، ایئر پورٹ، اسٹار گیٹ، موریہ خان گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دن میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی نہیں ہوتی، اور رات میں بھی بجلی بند کی جا رہی ہے، انھوں نے کہا 2 دن سے نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ رات گئے بھی بجلی بند کر دی جاتی ہے۔

گلستان جوہر بلاک 7 میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکین احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

مزید پڑھیں:سمندری طوفان دن 11بجے پاکستانی حدود میں داخل ہوگا، کیٹی بندر کو خطرہ

ادھر شادمان ٹان 14 بی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث شدید حبس اور گرمی سے پریشان شہری حکومت سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے رہے۔

Related Posts