پی ٹی آئی کے احتجاج اور حکومت کی جانب سے مظاہروں کو روکنے کیلئے سڑکیں بند کرنے کے بعد آج اسلام آباد جانے والی پانچ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
پروازوں کے شیڈول کے مطابق منسوخی میں پی آئی اے کی پروازیں PK326 اور PK310 (کراچی اور کوئٹہ سے اسلام آباد) کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کی پرواز PK369 (کراچی سے اسلام آباد) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، خصوصی پروازیں RJ71 اور RJ72 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
مزید برآں مختلف ایئرلائنز کی 28 دیگر پروازوں میں آپریشنل وجوہات کی بنا پر تاخیر ہوئی ہے، جو غالباً جاری احتجاج اور اس کے نتیجے میں اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش سے جڑی ہوئی ہیں۔
منسوخ ہونے والی پروازیں:
پی آئی اے پرواز PK326 (کراچی سے اسلام آباد)
پی آئی اے پرواز PK310 (کوئٹہ سے اسلام آباد)
پی آئی اے پرواز PK369 (کراچی سے اسلام آباد)
خصوصی پرواز RJ71 (دبئی-اسلام آباد-عمان)
خصوصی پرواز RJ72 (دبئی-اسلام آباد-عمان)
تاخیر ہونے والی پروازیں:
ملک میں مختلف ایئرلائنز کی 28 پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








