آئی ٹی کے شعبے میں خدمات کے باعث ملکی برآمدات میں تیس فیصد اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ٹی کے شعبے میں خدمات کے باعث ملکی برآمدات میں تیس فیصد اضافہ
آئی ٹی کے شعبے میں خدمات کے باعث ملکی برآمدات میں تیس فیصد اضافہ

اسلام آباد: ملک سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پرگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تیس فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران آئی ٹی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.689 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔

جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آئی ٹی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.300 ارب ڈالرکازرِمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے 9 ماہ میں 911 ارب روپے کے قرضے دئیے۔شوکت ترین

فروری 2022 میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات کاحجم 201 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 12 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں ا?ئی ٹی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو179 ملین ڈالرکازرِمبادلہ حاصل ہواتھا۔

Related Posts