احتیاط نہ کی تو ایسا بھی ہو سکتا ہے! دیکھیں کم عمر بچی کے ہاتھ میں موبائل پھٹنے کی ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

چین میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب ایک چھوٹی بچی کے ہاتھ میں موجود موبائل فون اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہونے سے بال بال بچ گئی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ 9 مارچ کو پیش آیا اور گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی صوفے پر بیٹھی فون استعمال کر رہی تھی اور فون اس وقت چارجر سے جڑا ہوا تھا تاہم چند سیکنڈ بعد فون اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث بچی کا توازن بگڑ گیا اور وہ صوفے سے نیچے گر گئی۔

خوش قسمتی سے بچی کو دھماکے سے کوئی ظاہری چوٹ نہیں آئی تاہم یہ واقعہ موبائل فون کے استعمال کے دوران احتیاط کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں موبائل فونز کے دھماکے کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے خاص طور پر جب فون چارجنگ کے دوران زیادہ گرم ہو جاتے ہیں یا غیر معیاری چارجرز استعمال کیے جاتے ہیں۔

اس قسم کے واقعات صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں اور فون استعمال کرتے وقت مناسب احتیاطی اقدامات کی ضرورت کو ظاہر کرتے ہیں۔

Related Posts