ایرانی حج و وزٹنگ اتھارٹی کے سربراہ عباس حسینی نے کہا ہےکہ اس سال دارالحکومت تہران سے 12,520 افراد حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔
اس کے علاوہ ایرانی ادارہ حج و وزیٹر کے 380 ملازمین بھی عام عازمین حج کے ساتھ فریضہ حج ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
خاتون شیف نے 100 گھنٹے مسلسل کھانا پکا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
ایرانی حکام کے مطابق حج مشنز میں رجسٹرڈ افراد کے طبی معائنے ہو چکے ہیں اور دیگر متعلقہ طریقہ کار مکمل کر لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چین کی ثالثی میں گزشتہ ماہ ہی ایران اور سعودی عرب میں باہمی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ کیا گیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات طویل عرصے سے معطل چلے آ رہے تھے۔
تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد دونوں ملکوں نے باہمی تجارت کا معطل سلسلہ کھولنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








