اسرائیل پر حملے کے بعد ایران میں جشن، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Thousands gather in Iran to celebrate retaliatory strike on Israel
AFP

تہران کی سڑکوں پر سیکڑوں افراد نے ایران کے اپنے قدیم دشمن اسرائیل پر حملے کا جشن منایا، ہزاروں ایرانی اپنے دیرینہ مخالف اسرائیل کے خلاف ڈرون اور میزائل حملے کے بعد ایران کی سڑکوں پر نکل آئے۔

تہران کے فلسطین اسکوائر پر ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ اور “امریکہ مردہ باد”کے نعرے لگائے گئے۔ انقلابی گارڈز کی جانب سے آپریشن کے آغاز کے اعلان کے فوراً بعد مظاہرین نے ریلی نکالی۔

ایرانی اور فلسطینی پرچموں کے سمندر کے درمیان جشن منانے والوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر یہ پیغام درج تھا کہ “خدا کی طرف سے فتح قریب ہے۔”

ایران کی طرف سے حملہ یکم اپریل کو ہونے والے حملے کے جواب میں ہوا جس نے دمشق میں ایران کے دو جنرلوں سمیت سات پاسداران انقلاب اہلکاروں کی جانیں گئیں۔ تہران نے اس حملے کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس عزم کا اظہار کیا تھاکہ “اسرائیل کی بدنیتی پر مبنی حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔”

ایرانی میڈیا نے اسرائیل پر حملے کو “کثیر جہتی” قرار دیا، جس میں یمن، لبنان اور عراق میں ایرانی اتحادی شامل تھے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ حملہ صرف ایران کی جانب سے نہیں کیا گیا اور اسرائیلی حکومت کو کئی محاذوں سے سزا دی جا رہی ہے۔

حملے کے بعد تہران میں برطانوی سفارت خانے کے باہر مظاہرین کا ایک بڑا ہجوم جمع تھا۔ اسی طرح ایران کے تیسرے بڑے شہر اصفہان میں جوابی حملے کے حامی بریگیڈیئر جنرل محمد رضا زاہدی کی تدفین کے مقام کے قریب جمع ہوئے جو کہ دمشق کے حملے میں ہلاک ہونے والے جنرلوں میں سے ایک تھے۔

جنوبی شہر کرمان میں مظاہرین معروف گارڈز کمانڈر قاسم سلیمانی کی قبر کے قریب جمع ہوئے، جنہیں بغداد میں 2020 کے امریکی ڈرون حملے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

Related Posts