ایران نے سیکڑوں ڈرونز اور میزائلوں سے اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Reuters
Reuters

یروشلم/دبئی: ایران نے ہفتے کی شب اسرائیلی سرزمین پر اپنے پہلے براہ راست حملے میں دھماکہ خیز ڈرون اور میزائل داغ دیئے۔

ایران کے حملے کے بعد اسرائیل میں سائرن کی آوازیں بجنے لگیں، اسرائیل میں رائٹرز کے صحافیوں نے دھماکوں کی آوازیں سنیں جنہیں مقامی میڈیا نے دھماکہ خیز ڈرون کی فضائی مداخلت کا نام دیا، حکام نے بتایا کہ حملے میں ایک 7 سالہ بچی شدید زخمی ہوئی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے فون پر بات کی اور کہا کہ اتوار کو سات بڑی معیشتوں کے گروپ کے رہنماؤں کا اجلاس بلائیں گے تاکہ ایران کے حملے کا سفارتی جواب دیا جا سکے۔

اسرائیل کے فوجی ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں میزائل داغے، جن میں سے بیشتر کو اسرائیلی سرحدوں سے باہر روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان میں 10 سے زیادہ کروز میزائل شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ 200 سے زیادہ ڈرونز اور میزائلوں نے ایک اسرائیلی فوجی تنصیب کو معمولی نقصان پہنچایا۔اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی نے ایک نامعلوم اسرائیلی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کا “اہم جواب” دیا جائے گا۔

Related Posts