مردان میں 3 سرکاری ملازمین سمیت 4 افراد قتل

تازہ ترین

تازہ ترین

Three govt employees among four killed in Mardan
FILE PHOTO

ضلع مردان کے علاقے کتلان کی پہاڑی وادی بابوزئی میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جن میں تین سرکاری ملازمین شامل تھے۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

دوسری جانب صوابی میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

واقعہ آئی ڈی ایس پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جہاں دونوں اہلکار ایک ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔شہید ہونے والوں کی شناخت کانسٹیبل جمال دین اور ڈرائیور زاہد کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

Related Posts