اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی فضائی حدود کی بندش کا آٹھواں دن جاری ہے اور اس دوران ایران کے مزید تین مسافر طیارے مشہد سمیت مختلف ہوائی اڈوں سے روانہ ہو کر عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے۔
رواں ماہ کے آغاز میں اسرائیلی جارحیت اور اس کے ردعمل میں ایران کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے بعد ایران کی سہاء ایئرلائنز کے دو بوئنگ طیاروں کی پروازیں مشہد ایئرپورٹ سے جمعہ کی صبح 7 بجے روانہ ہوئیں اور مسقط ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئیں۔
اسی طرح ایران کی معراج ایئرلائنز کا ایک ایئر بس A320 طیارہ ایک غیر واضح ایئرپورٹ سے پرواز کر کے 37 ہزار فٹ کی بلندی پر اچانک ریڈار پر ظاہر ہوا اور دیگر دو طیاروں کے ہمراہ مسقط پہنچ گیا۔
قبل ازیں بدھ کی شام کو بھی ایران کی معراج ایئر اور حکومتی طیارے اسی طرز پر پرواز کر کے مسقط ایئرپورٹ پہنچے تھے اور تاحال وہ طیارے وہیں موجود ہیں۔
یہ امر قابل توجہ ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی اور امریکا کی اسرائیل کے حق میں دی گئی بیانات کے باعث ایران پر سفارتی و دفاعی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم ایران نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک کو بھی ممکنہ نتائج کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








