بھارت نے کورٹ آف انکوائری کے بعد “تکنیکی غلطی” سے پاکستان میں براہموس میزائل فائر ہونے کے واقعے پر 3 افسران کو برطرف کردیا۔
رواں سال 9 مارچ کو بھارت کی طرف سے پاکستان کی حدود میں میزائل فائرہوا تھا۔ پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کی تھی اور مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا تاہم بھارت نے واقعے کو ‘تیکنیکی غلطی’ قرار دیا تھا اور واقعے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔