امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر فلورٹن میں ایک انتہائی حیران کن اور تشویشناک واقعہ پیش آیا جہاں 19 ماہ کا بچہ چلتی ہوئی تیز رفتار گاڑی سے باہر گرگیا۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ بچہ گاڑی کے سامنے والے دروازے سے باہر جا گرا لیکن خیر و عافیت بچ گیا۔ پولیس نے ماں کو فوجداری نوعیت کے بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ 20 جنوری کو صبح 8 سے 9 بجے کے درمیان پیش آیا جب ایک سیاہ SUV گاڑی چوراہے پر مڑ رہی تھی۔ سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج میں واضح دکھائی دیا کہ سامنے والی نشست پر بیٹھی بچی اچانک دروازہ کھلنے سے باہر جا گری۔ ویڈیو میں یہ بھی نظر آیا کہ بچہ سڑک کے درمیان گرا اور قریب سے گزرتی گاڑیاں اسے شدید نقصان سے بچا گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گواہوں نے واقعے کی اطلاع 24 جنوری کو دی جس کے بعد فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر تحقیقات کو تیز کیا گیا۔ اہل کاروں نے گاڑی، چھوٹے بچے اور 35 سالہ خاتون جیکولن ہرنینڈیز کو لا حبرا شہر میں تلاش کر کے حراست میں لیا۔ بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چوٹوں کے باوجود اس کی مکمل صحت یابی کی توقع ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمہ پر فوجداری نوعیت کے بچوں کے ساتھ بدسلوکی (فیلونی چائلڈ ابیوز) کا شبہ ہے اور انہیں فلورٹن سٹی جیل میں رکھا گیا ہے۔ تفتیش ابھی جاری ہے، اور پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے سے متعلق مزید معلومات ہیں تو وہ فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








