پشاور کے علاقے گلبہار میں پولیس نے معروف ٹک ٹاکر علیشہ 007 کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ان پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کر رہی تھیں۔
اس حوالے سے پولیس نے باقاعدہ مقدمہ درج کرتے ہوئے علیشہ کو حراست میں لیا۔
مشہور ٹک ٹاکر علیشہ 007 کو پشاور گلبہار پولیس نے گرفتار کر لیا pic.twitter.com/wA68IDw1ar
— Kamran Ali (@akamran111) September 9, 2025
گرفتاری کے بعد علیشہ 007 نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا اور قوم اور اپنے مداحوں سے معافی مانگی۔
یہ واقعہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کے پھیلاؤ اور اس کے اثرات کے حوالے سے بحث کو جنم دے رہا ہے۔
پشاور پولیس نے فحاشی پھیلانے کے جرم میں علیشا 007 کو گرفتار کر لیا
پتہ نہیں اب علیشا کے ساتھ لڑنے والوں کا کیا ہوگا 😅pic.twitter.com/4MTaz7SbLZ
— Shams Khattak (@Sh_am_92) September 9, 2025
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








