اداکارہ کومل میر مردوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے مردوں میں نسوانیت بڑھتی جا رہی ہے اور وہ خواتین کی طرح شہزادیوں جیسا سلوک مانگتے ہیں۔
اداکارہ کومل میر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے مردوں میں نسوانیت بڑھتی جا رہی ہے اور وہ خواتین کی طرح شہزادیوں جیسا سلوک مانگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے شخص کا احترام نہیں کر سکتیں جو خود فیصلے کرنے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو۔
فوشیا میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں کومل نے محبت کے موضوع پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی نسل حقیقی محبت سے عاری ہے۔ اب وہ پرانے زمانے کی دیوانگی والی محبت نہیں رہی بلکہ اب یہ صرف عارضی کشش تک محدود ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے مقابلے میں محبت کا تصور بدل گیا ہے۔ ان کے خیال میں آج کل لڑکیاں کچھ حد تک مردانہ رویے اپنا رہی ہیں جبکہ مردوں کے برتاؤ میں نسوانی خصوصیات زیادہ نظر آتی ہیں۔
کومل میر نے بتایا کہ جب کوئی رشتہ شروع ہوتا ہے تو ابتدا میں لڑکیاں اسے قبول کر لیتی ہیں لیکن ایک وقت آتا ہے جب وہ اپنے ساتھی سے عورت کی طرح عزت اور شہزادیوں جیسا سلوک مانگتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








