مشن امپاسیبل فلم سیریز میں ایتھن ہنٹ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے فنکار ٹام کروز کو آئرن مین بننے کی پیش کش ہوئی تھی جو انہوں نے مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق ٹام کروز کو آئرن مین بننے کی پیشکش رابرٹ ڈاؤنی جونیئر سے بھی پہلے کی گئی تاہم انہوں نے 2000ء کی دہائی میں یہ کہہ کر مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونے کی تجویز مسترد کردی کہ میں اس کردار میں مناسب نظر نہیں آؤں گا۔
آئرن مین کا بھاری بھرکم کردار مسترد کرنے سے متعلق اپنے بیان میں ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ سے قبل ایک خاص وقت پر فلمساز میرے پاس آئے اور کردار ادا کرنے کا کہا لیکن جب میں کوئی کردار قبول کروں تو اسے نبھاتا بھی ہوں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹام کروز کو آئرن مین بننے کی پیشکش کے علاوہ فلم چیلپن میں چارلی چیپلن بننے کی پیشکش بھی ہوئی اور انہوں نے سالٹ نامی فلم بھی ٹھکرائی اور اس کے مقابلے میں نائٹ اینڈ ڈے میں مرکزی کردار نبھانے پر اکتفا کیا۔
خیال رہے کہ ٹام کروز وہی فنکار ہیں جنہوں نے ہالی ووڈ فارن پریس ایسوسی ایشن (ایچ ایف پی اے) کو اپنے 3 گولڈن گلوب ایوارڈز واپس کردئیے تھے جبکہ یہ اقدام این بی سی کے اعلان کے بعد اٹھایا گیا۔
این بی سی نے رواں برس مئی کے دوران اعلان کیا تھا کہ سن 2022ء میں ایوارڈز کی تقریب نشر نہیں کی جائے گی۔ امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک (این بی سی) نے نسل پرستی کے تحت من پسند افراد کو ایوارڈز دئیے جانے سے متعلق الزامات کے بعد آئندہ برس ایوارڈز کی تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں: ٹام کروز نے ایچ ایف پی اے کو 3گولڈن گلوب اعزازات واپس کردئیے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








