ایکشن، رومانس، تھرل! پاکستان میں نیٹ فلیکس پر ٹاپ 10 فلمیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Top 10 movies trending on Netflix Pakistan
ONLINE

نیٹ فلیکس پاکستان پر 7 اکتوبر 2025 تک سب سے زیادہ دیکھی جانے والی 10 فلموں کی فہرست جاری کی گئی ہے جو بالی وڈ، ہالی وڈ اور نیٹ فلیکس کی اپنی خصوصی پروڈکشنز کا متنوع مجموعہ پیش کرتی ہے۔

یہ فلمیں مختلف موضوعات، دلچسپ کہانیوں اور جذبات سے بھرپور ہیں جن میں رومانس، ایکشن، تھرلر اور سسپنس سب شامل ہیں۔

فہرست میں سب سے پہلے سن آف سردار شامل ہے جس میں جسی سنگھ رندھاوا کی کہانی بیان کی گئی ہے جو پنجاب میں خاندانی جھگڑے کے بعد محبت کی تلاش میں اسکاٹ لینڈ پہنچتا ہے مگر وہاں ایک مافیا جنگ اور یرغمالی صورتحال میں پھنس جاتا ہے۔

دوسرے نمبر پر دھڑک 2 ہے، جو طبقاتی فرق، محبت اور معاشرتی جبر کی ایک حساس کہانی ہے۔ نیلش نامی نوجوان قانون کے طالب علم کی زندگی میں وہ وقت آتا ہے جب دوستی، محبت اور حقیقت کے بیچ فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

تیسری فلم سیارہ دو فنکارانہ روحوں کی کہانی ہے جو موسیقی کے ذریعے ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں مگر عمر اور حالات ان کے رشتے کو آزمائش میں ڈال دیتے ہیں۔

مینٹس ایک جنوبی کوریائی ایکشن فلم ہے، جس میں ایک سابقہ قاتل دوبارہ اپنے پرانے پیشے میں لوٹتا ہے اور اپنے ماضی کے شاگردوں کے درمیان خطرناک کھیل میں الجھ جاتا ہے۔

دی ڈکٹیٹر چھٹے نمبر پر ہے، جو ایک آمر حکمران کی طنزیہ اور مزاحیہ کہانی بیان کرتی ہے جو جمہوریت کے خلاف اپنی جنگ میں سب کچھ داؤ پر لگا دیتا ہے۔

آئی ایف ایک نوجوان لڑکی کی جذباتی کہانی ہے جو زندگی کے مشکل مرحلے سے گزرنے کے بعد ان سب خیالی دوستوں کو دیکھنے لگتی ہے جنہیں ان کے حقیقی دوست بھول چکے ہوتے ہیں۔

انسپکٹر جینڈے ایک سنسنی خیز بھارتی تھرلر ہے جس میں ایک خطرناک قاتل کی فرار کے بعد دوبارہ گرفتاری کے لیے انسپکٹر زندے کی جدوجہد دکھائی گئی ہے۔

اسی طرح کے پاپ ڈیمون ہنٹرز ایک منفرد اینی میٹڈ فلم ہے، جس میں کے پاپ گلوکاراؤں کو دکھایا گیا ہے جو موسیقی کے ساتھ ساتھ اپنی خفیہ طاقتوں سے دنیا کو مافوق الفطرت خطرات سے بچاتی ہیں۔

ڈیلیریئم میں ایک شخص کی نفسیاتی کشمکش دکھائی گئی ہے جو ذہنی ادارے سے رہائی کے بعد اپنے والدین کی پرانی حویلی میں آتا ہے اور وہاں پراسرار واقعات کا سامنا کرتا ہے۔

فہرست کے آخر میں تہران شامل ہے جو 2012 میں دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کی گاڑی پر حملے کی حقیقی واقعے پر مبنی سنسنی خیز سیاسی تھرلر ہے۔ فلم میں بھارتی پولیس افسر راجیو کمار ایک عالمی سازش کے سراغ کی خطرناک مہم پر روانہ ہوتا ہے۔

یہ فہرست نیٹ فلیکس ناظرین کی بدلتی ہوئی پسند اور مختلف موضوعات میں دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے، جو پاکستانی ناظرین کے ذوق میں عالمی رنگوں کی جھلک پیش کرتی ہے۔

Related Posts