ایک سال میں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ کیا سرچ کیا، گوگل کی رپورٹ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

گوگل نے پاکستان کے لیے اپنی سالانہ ’’Year in Search‘‘ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ ملک میں کرکٹ کا جنون اب بھی ڈیجیٹل دنیا میں سب سے آگے ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت کے ٹولز میں بڑھتی ہوئی دلچسپی بھی نمایاں طور پر سامنے آئی ہے۔

 

 

Rank Player Name Country Reason for Search
1 Abhishek Sharma India The Indian opener showed outstanding and aggressive performance against Pakistan and throughout the 2025 Asia Cup, capturing tremendous interest from Pakistani fans.
2 Hassan Nawaz Pakistan Emerging Pakistani batsman whose exploits and quick centuries made headlines.
3 Irfan Khan Niazi Pakistan His important performance for Pakistan Shaheens (Pakistan A team).
4 Sahibzada Farhan Pakistan The opener’s aggressive innings and return to form.
5 Muhammad Abbas Pakistan The experienced seamer’s return to the red-ball format and consistent performance.

رپورٹ کے مطابق کرکٹ سے متعلق تلاش کیے جانے والے موضوعات جیسے پاکستان سپر لیگ، ایشیا کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، ٹرینڈنگ سرچز کی فہرست میں غالب رہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2025 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کھلاڑی بھارتی کرکٹر ابھیشیک شرما رہے، جن کی دھواں دار کارکردگی نے پاکستانی شائقین کی توجہ اپنی جانب کھینچی۔ ان کے بعد ابھرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں میں حسن نواز، عرفان خان نیازی، صاحبزادہ فرحان اور محمد عباس شامل رہے، جو اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے مسلسل خبروں میں رہے۔

ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی پاکستانی صارفین کی دلچسپی میں واضح اضافہ دیکھا گیا، جہاں Google Gemini، DeepSeek اور Google AI Studio جیسے پلیٹ فارمز سب سے زیادہ تلاش کیے گئے۔ یہ رجحان مصنوعی ذہانت اور بڑے لینگویج ماڈلز میں بڑھتی ہوئی عوامی دلچسپی کی نشاندہی کرتا ہے۔

دیگر ٹرینڈنگ کیٹیگریز میں پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری 2025 کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی مقامی خبر رہی۔ اسی طرح ’’کراچی کا ای چالان کیسے چیک کریں‘‘ اور ’’کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیسے کریں‘‘ جیسے سوالات سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام 2025 میں شہری اور مالی رہنمائی کے موضوعات میں بھی خاصی دلچسپی رکھتے تھے۔

Related Posts