چینی صوبے شان ڈونگ میں طوفان سے 5افراد ہلاک، 83زخمی، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

شان ڈونگ میں طوفان

بیجنگ: چینی صوبے شان ڈونگ میں شدید طوفان سے 5افراد ہلاک جبکہ 83زخمی ہو گئے۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں فضائی بگولے کو خوفناک تباہی پھیلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی صوبے شان ڈونگ کے شہر ہیز میں شدید طوفان کے باعث 5افراد ہلاک ہوگئے، ہیز کی ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈونگمنگ کاؤنٹی اور جوان چینگ کاؤنٹی میں شدید طوفان سے 88افراد زخمی ہوئے تھے۔

زخمی ہونے والوں میں سے 5افراد ہلاک ہوگئے۔ طوفان سے مجموعی طور پر 2 ہزار 820 مکانات، 4 ہزار 60 ہیکٹرز پر فصلیں اور بجلی کی 48 لائنوں کو نقصان پہنچا۔ مقامی سڑکوں، مواصلات، پانی اور بجلی کی فراہمی کو بحال کردیا گیا ہے۔

چینی حکومت نے گھروں اور بنیادی انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کا جامع سروے کرنے کیلئے ٹاسک فورس مقرر کردی۔ نیشنل کلائمٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ شان ڈونگ میں ہر سال اوسطاً 1.5طوفان آتے ہیں۔

طوفان کی ویڈیو

شان ڈونگ میں 5جولائی کو آنے والے طوفان نے تباہی مچا دی۔ واقعے کی ویڈیو کو گزشتہ 14 گھنٹوں کے دوران 22ہزار500 سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا۔ ہوائی بگولے کے طور پر نظر آنے والے تندو تیز طوفان کے نتیجے میں صوبے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

طوفان کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو مختلف نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں اور متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

Related Posts