شہری پر تشدد،سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کے خلاف مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

شہری پر تشدد،سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کے خلاف تشدد کا نشانہ بنانے پر فیصل آباد کے شہری نے مقدمہ درج کروا دیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے رسالہ نمبر 12 کے رہائشی شاہد پرویز کی مدعیت میں عابد شیر علی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ ن لیگی رہنماء نے سیاسی مخالفت کی بناء پر اپنے گارڈز کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا، گارڈز نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

متاثرہ شہری کے مطابق ن لیگی رہنماء عمران خان کی نااہلی کا جشن بنانے منانے آئے تو اس دوران جھگڑے دوران یہ سب کچھ ہوا۔

مزید پڑھیں:سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی اہلیہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں

عابد شیر علی کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں عابد شیر علی سمیت دیگر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ میں تشدد، دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ کرنے کی دفعات شامل ہیں۔تاہم عابد شیر علی کا اس حوالے سے ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Related Posts