توشہ خانہ ریفرنس کیس،عمران خان نے الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کروادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس کے سلسلے میں الیکشن کمیشن میں اپنا تحریری جواب جمع کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب 60 صفحات پر مشتمل ہے، جواب میں لکھا گیا ہے کہ عمران حکومت کے ساڑھے 3 سال کے دوران 329 تحائف موصول ہوئے، توشہ خانہ کے 58 تحائف سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ نے وصول کیے، جن میں سے 30 ہزار سے زائد مالیت کے 14 تحائف سابق وزیراعظم عمران خان اور اہلیہ کو ملے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار 343ہوگئی

عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں مزید بتایا گیا ہے کہ تمام تحائف ٹیکس ریٹرن اور اثاثوں کی تفصیلات میں موجود ہیں، توشہ خانہ تحائف کے 4 یونٹ بیچے گئے جبکہ توشہ خانہ تحائف کے عوض 3کروڑ سے زائد کی رقم ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ درخواست دائر

عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ تحائف کی ادائیگیوں کے ثبوت فراہم کردیے ہیں، آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہلی الیکشن کمیشن کا نہیں عدلیہ کا اختیار ہے۔

جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کرنا ہے توالگ درخواست دائرکریں، بعد ازاں کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Related Posts