ڈیرہ اسماعیل خان: مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 بچے جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع سامنے آنے کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں مضر صحت حلوے نے 3 معصوم بچوں کی جان لے لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ڈی آئی خان کی تحصیل درازندہ میں پیش آیا۔ بچوں نے جنگل میں رکھا ہوا حلوہ کھا لیا تھا۔

کے پی کے پولیس کے بیان کے مطابق یہ بچے جس خاندان سے تعلق رکھتے تھے، وہ محنت کش اور مزدور خاندان ایک پہاڑ پر مزدوری کرنے کیلئے مقیم تھا۔ بچوں نے حلوہ کھانے سے قبل گھر کے کسی بالغ فرد سے رائے لی یا نہیں، یہ واضح نہیں ہوسکا۔

مضر صحت حلوہ کھانے کے نتیجے میں 3 بچوں کے انتقال کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ واقعہ بچگانہ غلطی کا نتیجہ ہے، تاہم اس کیس کی دیگر پہلوؤں سے بھی تفتیش جاری ہے۔

Related Posts