کراچی: شہر کے مصروف ترین کورنگی روڈ پر کنٹینرز کی وجہ سے ٹریفک شدید جام ہوگیا، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کے پی ٹی فلائی اوور سے ٹرک اور کنٹینرز لگاکر روڈ بند کرنے کی وجہ سے کورنگی روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہے، اسکول جانے والے بچوں اور دفاتر جانے والے شہریوں کو ٹریفک جام کی وجہ سے صبح صبح شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مین کورنگی روڈ جام ہونے کی وجہ سے ڈیفنس، اختر کالونی، محمود آباداور قیوم آباد کی اندرونی گلیوں کی طرف بھی بدترین صورتحال ہے۔
پنجاب کالونی میں بجلی کی طویل بند کیخلاف احتجاج کی وجہ سے مائی کلاچی روڈ جانب بورڈ بیسن تین تلوار ،دو تلوار ،للی برج، چوہدری خلیق الزمان روڈ، گزری ،اختر کالونی، کورنگی روڈ، کالا پل ، خیابان اتحاد روڈ ، ہینو چورنگی، جام صادق برج کے اطراف میں اور روڈز پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے اور ٹریفک کی روانی بہت آہستہ ہے ۔
رات گئے گزری میں بجلی بندش پر احتجاج کے دوران ٹریفک کھلوانے کی کوشش میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








