پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یتیم جواں سال طلبہ کو موٹر سائیکل مفت دی جائے گی۔
واضح رہے یہ پروگرام پنجاب حکومت کی طرف سے طلبہ کو اقساط پر سُود سے پاک موٹرسائیکل کی خریداری کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اس کی نگرانی سیکریٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں حال ہی میں متعلقہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نوجوان طلبہ کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کے پروگرام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے طے کیا گیا کہ اس پورے پروسس کو تیزی رفتاری سے مکمل کرلیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ موٹر سائیکلیں تقسیم کی جاسکیں۔
وزیرِاعلیٰ کے اعلان اور ہدایات کے مطابق صوبے میں طلبہ کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی اسکیم کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گیارہ جامعات میں بُوتھ قائم کیے گئے ہیں تاکہ درخواستوں کی پروسسنگ تیزی سے مکمل کیا جاسکے۔
سیکریٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے یہ بھی کہا کہ طلبہ کو الیکٹرک موٹر سائیکل فراہم کرنے کا ایک بنیادی مقاصد ماحول کی آلودگی کا گراف نیچے لانے کا ہدف حاصل کرنا بھی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








