ٹرین میں افسوسناک واقعہ! ٹکٹ چیکر نے خاتون کو تھپڑ مار دیا؛ وائرل ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فیصل آباد سے راولپنڈی جانے والی ایکسپریس ٹرین میں ٹکٹ چیکر نے ایک خاتون مسافر کو تھپڑ مار دیا۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون دورانِ ٹکٹ چیکنگ ریکارڈنگ یا ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہی تھیں جس پر ٹکٹ چیکر ارشاد ایس ٹی نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور تھپڑ رسید کیا۔ ویڈیو میں متاثرہ خاتون کی آواز اور ردعمل بھی واضح طور پر سنا جا سکتا ہے۔

پاکستان ریلویز کے حکام نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس دعوے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹکٹ چیکر ارشاد ایس ٹی کو معطل کر دیا اور ان کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔ ڈی ایس لاہور نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ کارروائی کی تصدیق کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو کی تصدیق اور مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ دار شخص کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں مسافروں کے ساتھ ایسے واقعات نہ ہوں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مسافروں کے ساتھ بدسلوکی اور ریلوے عملے کی ذمہ داریوں پر ایک بار پھر سوالات اٹھا رہا ہے۔ ویڈیو اور متاثرہ خاتون کی آواز سے واضح ہے کہ معاملہ فوری تنازعہ کا شکار ہوا۔

Related Posts