سوئی سدرن گیس کمپنی نے سردیوں کے دوران گیس کی طلب میں بڑھتے ہوئے اضافے کے پیش نظر سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی 48 گھنٹوں کیلئے معطل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی نے گھریلو اور کمرشل صارفین کو بہتر پریشر کے ساتھ گیس کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے یہ اقدام اتھایا۔ کراچی سے جاری بیان میں ایس ایس جی سی نے کہا کہ تمام صنعتی صارفین بشمول کیپٹو پاور پلانٹس اور سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے سے پیر تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
ایس ایس جی سی کے اعلان کے مطابق گیس فراہمی آج صبح 8 بجے سے پیر 26جنوری کی صبح 8 بجے تک بند ہوگی جبکہ یہ اقدام گھریلو اور کمرشل صارفین کو سردیوں کے دوران گیس کی کمی سے بچانے کیلئے بچانے اور گیس لائنوں میں پریشر بہتر رکھنے کیلئے اٹھایا گیا۔
گھریلو صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گیس فراہمی کے متعلق شکایات ہیلپ لائن 1199 پر درج کروائیں جبکہ ہیلپ لائن 24 گھنٹوں تک فعال رہے گی۔ معمول کے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت گھریلو اور کمرشل صارفین کو بھی روزانہ رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی معطل ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








