گن پوائنٹ پر لڑکی کے ہاتھ کو آگ لگا دی اور؟ محبت کی انوکھی کہانی کا ٹریلر ریلیز

تازہ ترین

تازہ ترین

انوکھی کہانی
(فوٹو: آن لائن)

یوٹیوب پر محبت کی انوکھی کہانی کمپینین کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں لڑکا گن پوائنٹ پر لڑکی کے ہاتھ کو آگ لگا دیتا ہے جس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوٹیوب پر کمپینین کے ٹریلر کو 14لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور مزید دیکھے جانے کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔ ہزاروں یوٹیوب صارفین نے ٹریلر کی ویڈیو کو پسندیدگی کی سند بھی عطا کردی۔

فلم کے ٹریلر پر تحریر کیے گئے الفاظ سے پتہ چلتا ہے کہ فلمسازوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے ایک نئے قسم کی محبت کی کہانی (لو اسٹوری) کا تجربہ فلم بینوں کے سامنے رکھنے کی کوشش کی ہے جس میں صرف محبت ہی نہیں بلکہ اور بہت کچھ موجود ہے۔

ٹریلر کی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک شخص جس کی آنکھیں بتا رہی ہیں کہ اسے سامنے بیٹھی لڑکی سے محبت ہے جب اس سے آنکھوں ہی آنکھوں میں بات کرتا ہے تو وہ اپنی نشست سے اٹھنے کی کوشش کرتی ہے اور اٹھ نہیں سکتی کیونکہ ہاتھوں پر ہتھکڑی ہے۔

ایک شخص لڑکی کو گن کے نشانے پر رکھتا ہ تو ایک شخص کو چاقو گھونپ کر قتل کردیا جاتا ہے۔ کچھ ایسے ہی واقعات پر مشتمل یہ ٹریلر سوشل میڈیا صارفین میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے جبکہ یہ فلم سینما گھروں میں جنوری 2025 میں ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts