آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ایک بچے کو بچانے کیلئے جان پر کھیل جانے والی لڑکی کی فلم شیڈو اسٹریز کا آفیشل ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے۔
فلم سازوں کا دعویٰ ہے کہ فلم کی ہیروئن کوئی عام لڑکی نہیں بلکہ قتل کے فن میں ماہر خاتون ہے جو اپنے استاد سے بھی لڑ کر ایک لڑکے کو جرائم پیشہ گروہ کے چنگل سے چھڑانے کیلئے اپنی جان پر کھیل جاتی ہے۔ جو بھی اس کے راستے میں آیا، یہ اسے قتل کرڈالتی ہے۔
یوٹیوب پر آج ہی ریلیز کیے گئے فلم کے ٹریلر کو 58 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور ہزاروں افراد کی جانب سے ٹریلر کی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں وہ لڑکی دکھائی گئی ہے جو فلم کی ہیروئن ہے اور جسے ایجنٹ 13 کا نام دیا گیا ہے۔
ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ فلم کی ہیروئن کو صرف ہاتھ اور پیر چلانا نہیں آتا بلکہ وہ چاقو کی مدد سے خونریز جنگ بھی کرسکتی ہے جس نے مختصر سے ٹریلر میں درجن بھر افراد کو دھول چٹا دی اور متعدد کو موت کے گھاٹ بھی اتار دیا، یقیناً یہ فلم بچوں کے دیکھنے کیلئے نہیں لیکن ایک بچے کو بچانے کی جنگ ہے۔
اس حوالے سے نیٹ فلکس نے کہا کہ دی شیڈو اسٹریز 17 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی جبکہ فلم کی کاسٹ میں شامل اداکاروں میں مرکزی فنکارہ ارورا ربیرو کے علاوہ ہنا ملاسن اور کرسٹو ایمانویل بھی شامل ہیں۔ فلم کے ٹریلر کو یوٹیوب پر بہت دلچسپی اور اس تشویش کے ساتھ دیکھا جارہا ہے جو مختلف تشدد آمیز مناظر سے پیدا ہوتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








