سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

کرائسٹ چرچ: سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ نے 131 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور محمد رضوان اور بابر اعظم نے اوپننگ کی، پاکستان کی پہلی وکٹ 30 رنز پر گری، نیوزی لینڈ کے بولر بریس ویل نے محمد رضوان کو آوٹ کیا وہ صرف 16 رنز بنا سکے، شان مسعود 14، شاداب خان 8، بابر اعظم 21 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے۔

افتخار احمد 27، حیدر علی 8 اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ آصف علی 25 رنز پر بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی اننگ میں کوئی چھکا نہیں لگا، پاور ہٹرز افتخار، حیدر علی اور محمد آصف نے 58 گیندیں کھیلی ایک بھی چھکا نہیں لگایا، افتخار نے 27 گیندیں کھیلیں ، حیدر نے 11 اور آصف نے 20 گیندوں کا سامنا کیا، تینوں نے آخری اوورز میں بیٹنگ کے دوران صرف 6 چوکے لگائے۔

افتخار اور آصف کی پاور ہٹنگ کے دوران سست بیٹنگ دونوں نے 47 گیندیں کھیلیں 52 رن بنائے۔

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو مات دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کیویز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد دوسرے میچ میں بنگلادیش کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

Related Posts