ترشا جونک کی طرح چپک گئی۔وجے کی ساتھی فنکارہ پر بھارتی گلوکارہ کا چبھتا ہوا تبصرہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ترشا
(فوٹو: آن لائن)

اداکارہ ترشا کرشنن کے ساتھ وجے کے تعلقات اور افیئر کی افواہیں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ اسی دوران گلوکارہ سچیترا نے اس معاملے پر کھل کر بات کرتے ہوئے ترشا کے خلاف سخت اور متنازع بیان دیا ہے، جس نے صورتحال کو مزید گرم کر دیا ہے، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ شاید ترشا جونک کی طرح وجے سے چپکی ہوئی ہیں۔

سچترا نے ایک انٹرویو کے دوران جہاں وجے کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کو سراہا، وہیں ترشا کرشنن کے بارے میں ان کا اندازِ گفتگو خاصا سخت اور تنقیدی تھا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے واضح کیا کہ وہ وجے کی عزت کرتی ہیں، مگر ترشا کے بارے میں ان کی رائے بالکل مختلف ہے۔ اگرچہ انہوں نے کسی پرانی ذاتی رنجش کا براہِ راست ذکر نہیں کیا، لیکن ان کے لہجے سے واضح طور پر تلخی محسوس کی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bezique Streams (@beziquestreams)

اپنے بیان میں سچترا نے ترشا کو ایک “پیراسائٹ” یا جونک سے تشبیہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ وجے کی ماضی کی اور حالیہ سیاسی کامیابیوں سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی بڑا اور کامیاب شخص تنہائی کا شکار ہوتا ہے تو کچھ لوگ اس کی زندگی میں غیر ضروری طور پر جگہ بنا لیتے ہیں اور سائے کی طرح ساتھ رہنے لگتے ہیں۔۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Think CG (@thinkchhattisgarh)

گلوکارہ نے وجے کی نجی زندگی پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اہلِ خانہ اور اہلیہ سے دور ہو چکے ہیں اور اس وقت تنہائی محسوس کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق وجے نے اس صورتحال پر ابھی تک سنجیدگی سے غور نہیں کیا، جبکہ سیاست میں کامیابی کیلئے انہیں اپنے والد کی رہنمائی اور تجربے کی اشد ضرورت ہے۔

اگر فلمی تاریخ دیکھی جائے تو وجے اور ترشا کو تمل سینما کی مقبول ترین آن اسکرین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ گھلی،  تروپاچی اور کرووی جیسی کامیاب فلموں میں ان کی کیمسٹری کو شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔ اسی دور میں ان کے درمیان آف اسکرین تعلقات کی افواہیں بھی جنم لینے لگیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ کرووی کے بعد دونوں اداکاروں نے اچانک ایک ساتھ کام کرنا بند کر دیا تھا۔ اس وقت یہ چہ مگوئیاں عام تھیں کہ وجے کے گھر والوں نے انہیں ترشا سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے، تاہم دونوں فنکاروں نے ان تمام باتوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خود کو صرف اچھے دوست بتایا تھا۔

تقریباً 15 سال کے وقفے کے بعد یہ جوڑی 2023 میں فلم لیو کے ذریعے دوبارہ اسکرین پر اکٹھی نظر آئی، جس پر مداحوں میں خاصا جوش و خروش دیکھا گیا۔ تاہم اسی سال جب وجے کی اہلیہ کی جانب سے طلاق کی درخواست سامنے آئی تو انہوں نے مبینہ طور پر وجے پر کسی دوسری اداکارہ کے ساتھ تعلقات کا الزام بھی عائد کیا، جس کے بعد ایک بار پھر ترشا کا نام زیرِ بحث آ گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Boss Tv (@bosstvtamil)

سچترا کا تازہ انٹرویو اس پورے تنازعے میں مزید شدت پیدا کر رہا ہے۔ وجے کے سیاسی سفر کے آغاز کے ساتھ ایسے ذاتی الزامات ان کی ساکھ پر کیا اثر ڈالیں گے، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔۔ فی الحال ترشا کرشنن کی طرف سے اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Related Posts