محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی طرف ابھی ایک شدید طاقتور اسپیل آتا ہوا نظر آرہا ہے اور اس کی ڈائریکشن سیدھی شہر کی طرف ہے، سندھ کی ساحلی پٹی کے پاس سائیکلون طوفان کا خدشہ ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔
ٹروپیکل سائیکلون الرٹ میں کہا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن کا طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔بھارت کے رن آف کچھ پر گہرا دباؤ ہے ، جس سے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان خطرہ ہے۔
ڈیپ ڈپریشن رن آف کچھ، ہندوستان کے اوپر پچھلے 12 گھنٹوں کے دوران بہت آہستہ آہستہ مغرب-جنوب مغرب میں منتقل ہوا، اب یہ کراچی کے جنوب مشرق میں تقریباً 270 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے-ہواؤں کا یہ سلسلہ سندھ کی کی ساحلی پٹی کی جانب آج رات یا کل تک پہنچ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز برسات ہورہی ہے اور رات کو مختلف علاقوں میں تیز بارش کے امکانات ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو طوفان کے خدشات کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے اور شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کا انتباہ بھی جاری کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








