اداکارہ مومل شیخ کے ڈانس ویڈیونے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے،اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اور ساتھی فنکار حسن رضوی ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں گھر کی چھت پر دونوں کا پرجوش رقص دکھایا گیا ہے۔اس ویڈیو کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی ہے جس میں شوبز شخصیات نے مومل اور حسن کی کیمسٹری اور انداز کی تعریف کی ہے۔
آسٹریلوی نژاد تامل گلوکار کی چند ماہ قبل ریلیز ہونے والی “آسا کوڈا” ہندوستانی میوزک یوٹیوب چینل پر 10 ملین سے زائد مرتبہ دیکھ کر دنیا بھر میں مقبول ہوئی ہے۔
یہ گانا یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹِک ٹِک پر بھی ٹرینڈ کر رہا ہے، جس نے عالمی مقبولیت حاصل کی ہے۔ مومل شیخ اور حسن رضوی کی گانے پر ویڈیو کو مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مومل شیخ کے مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں بھرپور تعریف کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








