ایران جنگ: امریکی صدر کا حملے 2 سے 3 ہفتوں تک جاری رکھنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاری ایران جنگ کے دوران حملوں کا سلسلہ 2 سے 3 ہفتوں تک جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 1 ماہ میں امریکی فوج نے بہترین کامیابیاں حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ہم 2 سے 3 ہفتوں میں ایران میں اپنے اہداف حاصل کرلیں گے۔ آپریشن ایپک فیوری کا مقصد ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنا ہے۔ اب تک ایران جنگ میں 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ سے قبل مذاکرات ہماری ترجیح تھے لیکن ایران نہیں مان رہا تھا۔ ہم نے ایران کی نیوی، فضائیہ اور سیاسی قیادت کو ختم کردیا۔ ایرانی میزائل اور ڈرون صلاحیت بھی تباہ کردی۔

امریکی صدر نے ایران پر 45 ہزار مظاہرین کو قتل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت امریکا اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتی رہی۔ یہ صورتحال 47سال سے چلی آرہی تھی۔ جنرل سلیمانی کو قتل نہ کیا جاتا تو آج ایران بہت مضبوط ہوتا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے بہت قریب تھا۔ ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو آج دنیا بہت مختلف ہوتی اور آج اسرائیل اور مشرق وسطیٰ نہ ہوتا۔ ایران نے ہم سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔ آبنائے ہرمز کھلے گی تو اس پر غور کریں گے۔

Related Posts