ناشلے :امریکا میں صدارتی انتخاب سے 12 روز قبل صدارتی امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان مباحثے میں تند و تیز جملوں کا تبادلہ جاری ہے، دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات بھی لگائے جارہے ہیں۔
کورونا وائرس کی وباء کے باوجود نیس ول ٹینیسی میں ہونے والی بحث کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حریف کیخلاف مدلل تقریر کے بجائے نعرے بازی کرتے دکھائی دیئے اور انتہائی سخت جملوں کا نشانہ بنایا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باراک اوباما کے نائب کے طور پر بدعنوانی اور دیگر الزامات پر بھی جوبائیڈن پر کڑی تنقید کی اور جوبائیڈن کیخلاف جوابی کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔