لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی دورہ انگلینڈ کے دوران کارکردگی پر ناراض، اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی آئندہ ریڈ بال سیریز میں پاکستان کی قیادت نئے کپتان کریں گے اور قومی ٹیم کی قیادت کیلئے بابر اعظم اور محمد رضوان دو مضبوط امیدوار ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق محمد رضوان کو نئے ٹیسٹ کپتان کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ کرکٹ کمیٹی بابر اعظم کے حق میں ہے جو وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کررہے ہیں۔
حتمی فیصلہ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کریں گے۔ پاکستان 26 دسمبر سے کیویز کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سے ہٹاکر ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ ٹیم کی قیادت بابراعظم جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی کمان اظہر علی کے حوالے سے تھی جو دورہ انگلینڈ میں بری طرح ناکام رہے۔