ایران مذاکرات میں ناکامی نے ٹرمپ کا غصہ آسمان پر پہنچا دیا، ناکہ بندی شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات کی میز پر سامنے آنے والی ناکامی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غصہ آسمان پر پہنچا دیا، صدر نے ناکہ بندی شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی بندرگاہوں کی جانب جانے والی بحری آمدورفت روک دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا ایران مذاکرات سے جنگ بندی کی امیدیں اب بھی برقرار ہیں، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا بیان جاری کرتے ہوئے امریکی بحریہ کو فوری کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی برقرار ہے۔

بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران مذاکرات کی میز پر واپس آتا ہے یا نہیں، مجھے اس کی پروا نہیں ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی صلاحیت نہیں ہوگی۔ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ 21 گھنٹوں تک مذاکرات ہوئے۔ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا وعدہ کرکے جھوٹ بولا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں طویل مذاکرات کے بعد امریکی نائب صدر نے اعلان کیا تھا کہ ایران کو حتمی اور بہترین پیشکش کی ہے تاہم اب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ہم نے ایران کی فوج تباہ کردی اور ایرانی بحریہ کو سمندر میں ڈبو دیا۔ آج 10 بجے ہم ایران کی ناکہ بندی کر رہے ہیں۔ ایران اپنا تیل نہیں بیچ سکے گا۔

مذاکرات سے امیدیں برقرار

حوصلہ افزا طور پر امریکی صدر نے ایران کے ساتھ مذاکرات پر زیادہ تنقید نہیں کی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسلام آباد میں مذاکرات بہت اچھے رہے۔ ایران کے ساتھ زیادہ تر نکات پر اتفاق ہوگیا۔ یہ ہمارے فوجی آپریشنز جاری رکھنے سے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے مذاکرات ختم نہیں کیے۔ امید ہے کہ وہ تمام امریکی مطالبات مان لیں گے۔

پوپ لیو کے خلاف محاذ

صدر ٹرمپ کے ستارے گردش میں آگئے، انہوں نے مسیحی برادری کے روحانی پیشو پوپ لیو کی جانب سے ایران جنگ کی مخالفت پر شدید ردِ عمل دیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ پوپ لیو اچھا کام نہیں کر رہے۔ میرے خیال میں پوپ لیو کو جرائم پسند ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ پوپ لیو اگر کہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہونے چاہئیں، تو یہ بری بات ہے۔ ہم نیٹو کو ٹریلین ڈالرز دیتے ہیں لیکن وہ ایران جنگ میں ہماری مدد کیلئے نہیں آیا۔ اب اگر نیٹو مدد بھی کرنا چاہتا ہے تو اس وقت کوئی خطرہ نہیں بچا۔

Related Posts