ملک بھر میں سونے کی قیمت کم ہوئی تاہم چاندی مہنگی ہوگئی، ہفتے کے روز جاری کیے گئے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے جس کے بعد نرخوں میں کمی بیشی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوجائے گا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 4,96,962 روپے ہو گئی جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 600 روپے کمی سے 4,26,064 روپے کی سطح پر آگیا۔
مقامی صرافہ بازار میں 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت بھی 550 روپے کم ہو کر 3,90,572 روپے پر آ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 50 روپے اضافے کے بعد 8,064 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 43 روپے بڑھ کر 6,913 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کمی کے بعد 4746 ڈالر فی اونس رہی جبکہ چاندی کی قیمت 0.50 ڈالر اضافے سے 75.80 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ اور انٹربینک ایکسچینج ریٹ میں تبدیلیوں کے باعث مقامی صرافہ بازار میں قیمتوں پر اثر پڑ رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








