ایران میں جنگ بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔ٹرمپ نے خوشخبری سنا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: بی بی سی)

لاس ویگاس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں جنگ بہت جلد ختم ہونے والی ہے، جنگ اچھے طریقے سے ختم ہوگی، ہم نے بہترین فوج کی وجہ سے ایران میں جو کچھ کرنا چاہا، وہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاس ویگاس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایک بحری جہاز پر 111 راکٹ فائر کیے گئے۔ ہماری فوج نے تمام 111 راکٹس کو تباہ کرکے حملے کو ناکام بنایا۔ میں ایران سے جنگ نہیں کرنا چاہتا تھا، لیکن کرنی پڑ گئی۔

خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں ایران سے جوہری پروگرام کے باعث جنگ کرنی پڑی۔ امریکا کے پاس دنیا کی بہترین معیشت ہے، جنگ کے دوران بس معمولی سی رکاوٹ آئی۔ اس سے قبل ویتنام اور افغانستان میں بھی طویل جنگیں ہوئی ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں جنگ 2 ماہ میں ختم ہونے والی ہے۔ بہت جلد ہمیں فتح ملنے والی ہے۔ ایران مشکل اور ذہین ملک ہے جبکہ ان کے لوگ اچھے جنگجو ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ ہم نے ایران کی نیوی ختم کردی اور ان کے 158بحری جہاز ڈبو دئیے۔

خیال رہے کہ فروری کے آخری روز شروع ہونے والی ایران جنگ نے امریکا اور اسرائیل سمیت خلیجی ممالک کو بھی متأثر کیا ہے اور خاص طور پر آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی معیشت کی کمر توڑ کر رکھ دی، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں مہنگائی کا طوفان آگیا۔

Related Posts